بنگلورو،17؍دسمبر(ایس او نیوز) بروہت بنگلورو مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) حدود کے میں کچرا حاصل کر نے والے ہرایک مکان سے ماہا نہ فیس وصول کرنے کے خلاف کانگریس کارکنوں نے شہر کے موریا سرکل پر احتجاجی دھر نا دیا۔
بنگلور سنٹرل،نارتھ اور ساؤتھ ضلع کانگریس کمیٹیوں کے کارکنوں نے مشترکہ طور پر احتجاج کر کے ریاستی حکومت کے غیر سائنٹیفک فیصلوں کے خلاف اپنی ناراضگی ظا ہر کی۔ اس مو قع پر پر دیش کانگریس کمیٹی کے کار گزار صدر سلیم احمد،سابق ریاستی وزیر رام لنگا ریڈی،رضوان ارشد،بی کے ہری پرساد، سومیا ریڈی سمیت دیگر کئی لیڈرس حاضر رہے۔
احتجاجی مظا ہرین نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے بد انتظا میہ کی وجہ سے عوام کو ٹیکس کا بوجھ برداشت کر نا پڑ رہا ہے۔بی بی ایم پی حدود میں کچرا ڈالنے والے ہر مکان سے بجلی فیس کے طرز پر ٹیکس وصول کر نے کی جو کوشش ہو نے لگی ہے اس کی کانگریس سخت مخا لفت کر تی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچرا جمع کرنے والے مکانوں سے فیس وصولی کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو آنے والے دنوں میں کانگریس حکومت کے خلاف سخت احتجاج کر ے گی۔اس موقع پر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام اور کسان مخالف پا لیسوں کو نافذ کر نے لگی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ریاست میں اقتدار پر قابض بی جے پی عوام کو سہولتیں فراہم کر نے کے بجائے افزود بوجھ ڈال کر پریشان کر نے لگی ہے۔